بختاور بھٹو میں والدہ بےنظیر بھٹو کی جھلک دکھائی دینے لگی

بختاور بھٹو خود گاڑی چلا کر اپنے شوہر کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچیں۔

پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی بختاور بھٹو والدہ کے نقش قدم پر چلنے لگی ہیں۔ نوبیاہتا بختاور بھٹو خود گاڑی چلا کر اپنے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچیں۔

بختاور بھٹو زرداری میں والدہ کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ جیسے بےنظیر بھٹو اپنی زندگی میں ہمیشہ فرنٹ سیٹ پر نظر آتی تھیں اسی طرح بختاور نے بھی والدہ کی روش کو اپنا لیا ہے۔

بختاور بھٹو پچھلے دنوں محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسک ہوئی ہیں۔ شادی کی تقریبات سے فارغ ہوکر نوبیاہتا جوڑے نے گڑھی خدا بخش کا رخ کیا۔

 سفر کی دلچسپ بات یہ تھی کہ گاڑی بختاور بھٹو نے چلائی جبکہ محمود چوہدری نے اس یادگار لمحے کو کیمرے میں قید کرلیا۔ بختاور نے سیلفی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیے

بختاور بھٹو کا نکاح کل ہوا رخصتی آج ہوگی

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری دی اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی قبر پر چادر چڑھائی۔ بختاور نے اپنے نانا اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی قبر پر فاتحہ خوانی کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے نکاح کا جوڑا بھی ان کی والدہ بے نظیر بھٹو کے شادی کے جوڑے سے ملتا جلتا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)

متعلقہ تحاریر