گندم بحران کے حوالے سے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد: ملک میں گندم کے بحران کے حوالے سے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں گندم کا شارٹ فال 30 لاکھ ٹن ہے۔ وفاقی حکومت نے روس سے مزید 2 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ درآمدی گندم دسمبر میں کراچی پہنچے گی۔
دوسری جانب ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ملک میں گندم بحران پر قابو پانے میں انتہائی اہم ہے۔