مریم نواز کی جلسے میں غلطی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی
ماضی میں مختلف سیاسی قائدین اپنے خطاب میں متعدد غلطیاں کرچکے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سیالکوٹ جلسے کی تقریر میں دو اہم غلطیاں کردیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خوب مذاق اڑایا۔
پاکستان کے سیاستدان اکثر و بیشتر اپنی تقاریر میں وہ باتیں کہہ جاتے ہیں جن کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا۔ مریم نواز ایک ایسی سیاستدان ہیں جو جوش اور ولولے سے بھرپور تقاریر کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ لیکن بعض اوقات وہ اسی جوش میں ہوش کھو بیٹھتی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب نے سیالکوٹ میں جلسے کے دوران شرکا سے انڈوں کی فی ‘کلو’ اور ٹماٹر کی فی ‘درجن’ قیمت پوچھ لی۔
ہاتھ اٹھا کر بتاؤ آج انڈے کتنے روپے کلو ہیں ؟
فرض کیجیے پاگل پن سے کلو گرام ہوبھی جاتے تو ہاتھ اٹھا کر کیسے بتاتے؟@MaryamNSharif pic.twitter.com/puRblvXuJL— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 13, 2021
مریم نواز نے اسی جلسے میں ایک اور غلطی کرتے ہوئے امرتا پریتم کی نظم کو وارث شاہ کا کلام بنا دیا۔ مریم نواز کی تقریر میں کی جانے والی غلطیاں سوشل میڈیا صارفین نے معاف نہ کیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر ویڈیو کلپس شیئر کر کے مریم نواز کی ٹرولنگ کی گئی۔
سارا قصور ” امرتا پریتم "کا ہے۔
اگر شاعری کرنی تھی تو شعروں میں اپنا نام یا تخلص لکھتا، وارث شاہ کا نام کیوں استعمال کیا؟— کامران شبیر (@shabirkam) February 13, 2021
اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی گوجرانولہ جلسے میں انڈوں کو کلو کے ترازو میں جبکہ سبزیوں کو درجن کے حساب سے تول دیا تھا۔
ہاہا
بولا تا نا سرکس لگے گی
سنیں
انڈے، 200 روپے کلو
آلو 100 روپے درجن
ٹماٹر 200 روپے درجن 😂
یا اللہ اس ملک پر رحم فرما pic.twitter.com/y1WO3fWeSn— Sabir (@Sabir_IFB) October 18, 2020
یہ بھی پڑھیے
مریم نواز لاہور کے عوام کے ساتھ گھلنے ملنے لگیں
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ایران میں تقریر کرتے ہوئے یورپی ملک جرمنی اور ایشیائی ملک جاپان کو ہمسایہ قرار دے دیا تھا۔
کیا جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں ؟؟ pic.twitter.com/K5OlMrt5fw
— JB (@JBaghwan) April 22, 2019
ملک میں بے پناہ شہرت رکھنے کے باوجود سیاسی قائدین جب اپنے خطاب میں غلطیاں کرتے ہیں تو سوشل میڈیا صارفین ان کا مذاق اڑانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔