علی گل پیر کو ابھی نندن کی 2 سال پرانی چائے یاد آگئی

پاکستانی گلوکار علی گل پیر نے آج کے دن کی مناسبت سے گانا بنادیا۔

انڈین فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان کی چائے پیئے دو سال گزر گئے ہیں اور اس واقعے کی یاد میں پاکستانی گلوکار علی گل پیر نے گانا بنادیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بھی آج کے دن کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔

ٹی از فینٹاسٹک ایک ایسا جملہ ہے جسے نہ تو انڈین فضائیہ کبھی بھلا سکتی ہے اور نہ ہی پاکستانی عوام انڈیا کو کبھی اسے بھولنے دیں گے۔

ستائیس فروری 2019 کو انڈین فضائیہ کے دو طیاروں نے مقبوضہ کشمیر اور بالاکوٹ پر حملہ کیا۔ پاک فضائیہ نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر دونوں مگ طیاروں کو مار گرایا۔ تباہ ہونے والے ایک طیارے کا ملبہ اور پائلٹ دونوں پاکستان کی حدود میں گرے تو عوام نے پائلٹ ابھی نندن کو پکڑا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ پاک فضائیہ نے نہ صرف ابھی نندن کو عوامی تشدد سے بچایا بلکہ گرما گرم چائے پلا کر رخصت کردیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی حمایت کے ساتھ ہر خطرے سے مادر وطن کا ہمیشہ دفاع کرتی رہے گی۔

پاکستانی گلوکار علی گل پیر نے ابھی نندن کی 2 سال پرانی چائے کی یاد تازہ کرتے ہوئے ریپ گانا بنادیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار نے گانا شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 2 سال قبل دہشتگرد حملے میں پاکستان کے 4 درختوں کو نقصان پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان انڈیا کو گدھے دے کر گائیں لے سکتا ہے؟

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی واقعے کے حوالے سے مختلف ویڈیوز اور میمز شیئر کی جارہی ہیں۔ ٹوئٹر پر ابھی نندن ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

متعلقہ تحاریر