ویکسین لگوانے کے باوجود عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کی ہے عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2 روز قبل کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وباء کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں تحریک انصاف انتشار کا شکار

متعلقہ تحاریر