صحافی کیترینا حسین کی جونیئرز پر تنقید
ہمارے تجزیوں پر تنقید کرنے والے جونیئر صحافی ابھی تک ڈائپر میں ہی ہیں،کیترینا حسین
پاکستان کی نامور سینئر خاتون صحافی کیترینا حسین نے افغانستان کی صورتحال پر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے تجزیوں پر تنقید کرنے والے جونیئر صحافی ابھی تک ڈائپر میں ہیں۔
کیترینا حسین نے افغانستان کے حوالے سے ان کے تجزیوں پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ آج افغانستان کی صورتحال پر ہمارے تجزیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیئے کہ ہم 1980 سے افغان وار کی رپورٹنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو صحافی ہم پر تنقید کر رہے ہیں وہ افغان جنگ کے وقت ڈائپر میں تھے، لگتا ہے وہ صحافی آج بھی اسی میں ہیں۔
It’s fascinating how people are critiquing analyses by journalists who have covered Afghanistan since the 80s…..Weren’t you folks still in diapers then?
— Quatrina (@QuatrinaHosain) July 6, 2021
یہ بھی پڑھیے
معروف اداکارائیں صنف آہن میں ایک ساتھ
کیترینا حسین کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سینئر خاتون صحافی کس طرح اپنے جونیئر ساتھیوں کو تنقید کا نشانہ بنا سکتی ہیں۔
صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی محنت اور لگن سے کسی واقعے کو سمجھ کر اس کی رپورٹنگ کرتا ہے اور اس پر اپنا تجزیہ دیتا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے لیکن خاتون صحافی کے بیان پر انہیں مایوسی ہوئی ہے۔









