نواز شریف کی غلط وقت پر غلط ملاقات
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہناہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور نواز شریف حمداللہ محب سے ملاقات کی تفصیلات عوام سے شیئر کریں۔
مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے لندن میں افغانستان کے سیکورٹی ایڈوائزر (قومی سلامتی کے مشیر) نے ملاقات کی ہے۔ افغان سیکیورٹی ایڈوائرز حمداللہ محب کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے غلط وقت پر غلط ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب پاکستان اور افغانستان کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ ایک جانب طالبان کی صورت میں افغانستان میں واضح تبدیلی دکھائی دے رہی ہے تو دوسری جانب اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء کے بعد سفیر سمیت تمام عملے کی پاکستان سے روانگی کے بعد حالات مزید تلخ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
غریدہ فاروقی کی ذییحہ پر غیرمنطقی سوشل میڈیا پوسٹ
افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب پاکستان کے خلاف زہریلے بیانات دینے کے حوالے سے خاص شہرت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس ملاقات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
دنیا نیوز چینل کے بیورو چیف اور معروف صحافی خاور گھمن نے نواز شریف کی ملاقات کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘میں گزشتہ رات سے یہ جاننے کی کوشش کررہا ہوں کہ آخر اس ملاقات کا مقصد کیا ہوسکتا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اس ملاقات سے حاصل کیا کرنا چاہتے ہیں۔ کیا نواز شریف اس ملاقات کے کچھ نکات پر روشنی ڈالنا پسند کریں گے۔ کیا ن لیگ کے پاس کوئی باقاعدہ وضاحت ہے؟’
Since last night I’m trying to figure out what are precisely objectives @NawazSharifMNS wanted to achieve by this meeting. @CMShehbaz may shed some light on the possible outcomes of this meeting. Is there any formal clarification from @pmln_org in this regard??? pic.twitter.com/zhC98WV4ef
— Khawar Ghumman (@Ghummans) July 24, 2021
معروف اینکر پرسن اور صحافی نسیم زہرا نے ملاقات کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘ نواز افغان سفیر ملاقات ٹھیک، مگر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوں، ن لیگ کی قیادت کو ملاقات کی تمام تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کرنی چاہئیں۔’
Fmr PM-@NSCAfghan is ok but at a time when #Afghanistan govt is in an aggressive mode agst Pakistan @NawazSharifMNS owes an explanation re the reason & content of the mtg. Details of this meeting must be publicly shared with #Pakistan – PMLn leaders must make the contents public https://t.co/uxz6IZf3Fj
— Nasim Zehra (@NasimZehra) July 24, 2021
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ملاقات پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ‘اس ملاقات سے واضح نہیں ہوجاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟’
مودی، جندال سے قربت، مودی اور اسرائیل سے ملکر عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش، انڈیا میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی، ڈان لیکس اور یہ تازہ ڈویلپمنٹ ریاست پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے ملاقات
کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟ pic.twitter.com/ZevSK5LNqi— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 23, 2021
معاون خصوصی شہبازگل نے مزید لکھا ہے کہ ‘باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات میں مسٹر محب مودی کا خاص پیغام لائے، کشمیر کے الیکشن کے نتائج کو متنازعہ بنایا جائے گا، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے الیکشنز کو ایک سا دکھانے کی کوشش ہوگی۔’
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ملاقات کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے لکھا ہے کہ ‘پاکستان کے سارے دشمن نواز شریف کے قریبی دوست ہیں۔’
نواز شریف کو پاکستان سےباہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں نواز شریف کی افغانستان میں RAW کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائ کی مثال ہے، مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2021
نواز شریف اور افغان قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا ہےکہ ‘کچھ بھی نیا نہیں۔ نواز شریف ہمیشہ پاکستان کے دشمنوں کی صحبت میں رہنا پسند کرتے ہیں، چاہے جندال ہو یا مودی، اور اب حمداللہ جو پاکستان کو بازار حسن سے تشبیہہ دیتے ہیں۔ قومی حمیعت کے حوالے سے یہ نواز شریف کے لیے شرم کی بات ہے۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں لوگ اپنے ووٹ سے انہیں بھرپور جواب دیں گے۔
Nothing new.Nawaz sharif has always kept company of enemies of Pakistan,be it Jindal or Modi. & now Hamd Mohid who called Pakistan a “ brothel”. It’s a shame NS is so insensitive to national self respect.AJK elections tomo people will respond in kind & vote against his party https://t.co/2gRuFJiaWl
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) July 24, 2021
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ملاقات کے حوالے سے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ‘باہمی دلچسپی کے معاملات؟ سنجیدگی؟ محب نے پی ٹی آئی کو نہیں پاکستان کو بازار حسن سے تشبیہہ دی تھی۔ را کی مشترکہ دلچسپی صرف پاکستان پر حملہ کرنا ہوسکتی ہے۔ شریف خاندان صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے لئے تیار ہیں۔’
"Matters of mutual interest”? Seriously? After Mohib referred to Pak – not PTI govt but r country – as a ” brothel”, common RAW interest can only be to attack Pak. Such shameless self-interest of Sharif to preserve looted wealth & country be damned. & Maryam’s retweet support pic.twitter.com/JR8fcRy0Lu
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) July 24, 2021
تجزیہ کاروں اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے نواز شریف کی ملاقات پر تبصروں کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پاکستان کا پرامن وجود نواز شریف کی اساس ہے، انہوں نے اس کے لیے انتھک محنت کی ہے۔’
Pakistan’s peaceful existence with its neighbours is the very foundation of Nawaz Sharif’s ideology for which he has worked tirelessly. pic.twitter.com/DqgLtNcLLI
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 24, 2021










