میڈیا ورکرز کے لیے خوشخبری، پرانی تنخواہیں بحال

آج ٹی وی اور بزنس ریکارڈر نےملازمین کی پرانی تنخواہیں بحال کردیں۔

میڈیا ورکرز کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔ نیوز چینل آج ٹی وی اور انگلش اخبار بزنس ریکارڈر نے اپنے ملازمین کی پرانی تنخواہیں بحال کردی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اشتہاروں کی مد میں میڈیا چینلز اور اخباروں کے واجبات روک دیے تھے جس پر میڈیا اداروں نے بڑی تعداد میں اپنے ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا تھا اور باقی ملازمین کی تنخواہوں سے 20 سے 50 فیصد کٹوتی کی گئی تھی۔ حکومت کی طرف سے واجبات کی ادائیگی کے بعد میڈیا بحران کی کیفیت سے باہر نکل آیا ہے اور اداروں نے اپنے ورکرز کی تنخواہیں دوبارہ بحال کرنا شروع کردی ہیں۔

آج ٹی وی اور بزنس ریکارڈر کے ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا کہ اداروں کے مالکان نے حالات بہتر ہونے کے بعد اپنے ملازمین کی تنخواہوں سے ڈھائی سال قبل کی گئی کٹوتی بحال کردی ہے۔ یہ فیصلہ دونوں اداروں کے مالکان نے بورڈ اجلاس کے بعد کیا۔

یہ بھی پڑھیے

غریدہ فاروقی کی ذبیحہ پر غیرمنطقی سوشل میڈیا پوسٹ

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بزنس ریکارڈر کی انتظامیہ نے ڈھائی سالوں کے دوران اپنے ملازمین کی تنخواہوں سے کی گئی کٹوتی ہر ماہ بقایاجات کی مد میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج نیوز اور بزنس ریکارڈر کی انتظامیہ کی طرف سے تنخواہیں بحال کرنے پر میڈیا ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ میڈیا ملازمین کی بہبود کے لیے کام کرنے والی مختلف تنظیموں نے دیگر میڈیا اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اپنے ملازمین کی پرانی تنخواہیں بحال کرکے انہیں دیگر مراعات دیں تا کہ وہ بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے سکیں۔

متعلقہ تحاریر