اس سال بھی جشن آزادی کرونا کے سائے میں

کراچی میں لاک ڈاؤن کے باعث جھنڈوں اور بیجز کے اسٹالز دکھائی نہیں دے رہے۔

ایک طرف پاکستان کے یوم آزادی کی آمد آمد ہے اور دوسری جانب کرونا وائرس کے کیسز میں کمی نہیں آرہی ہے۔ اگرچہ ویکسین لگوانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے تاہم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کیسز میں کمی کے لیے 31  اگست تک اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا ہے۔

کرونا کی وبا پھیلنے سے قبل ہر سال اگست کے آغاز سے ہی یوم آزادی کی بھرپور تیاریاں شروع ہوجاتی تھیں۔ اس سال بھی کرونا کے باعث یوم آزادی کی تقریبات شاید اس انداز سے منعقد نہ کی جاسکیں جیسے پہلے ہوا کرتی تھیں۔

کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب تک جگہ جگہ جھنڈوں، جھنڈیوں اور بیجز کے اسٹالز دکھائی نہیں دے رہے۔ دوسری جانب این سی او سی نے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ نئی پابندیوں کا اطلاق حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، اسکردو، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر اہم شہروں میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

ارشد ندیم اولمپکس میں پاکستان کی آخری امید

سوشل میڈیا پر صارفین 14  اگست کے حوالے سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے امید کررہے ہیں کہ اس سال بھی انہیں جشن آزادی منانے کا بھرپور موقع مل سکے۔

دوسری جانب گورنمنٹ آف پاکستان کے ٹوئٹر ہینڈل سے پاکستان کے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر