جنگ گروپ کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے متعلق مبہم شہ سرخی
کیا جنگ گروپ کے اخبارات میر شکیل الرحمان کے کسی خفیہ ایجنڈے کی تکمیل تو نہیں کررہے؟
جنگ گروپ کے روزنامہ جنگ اور دی نیوز نے 5 اگست کو شائع ہونے والے اخبارات میں اپنی مبہم شہ سرخی میں لکھا ہے کہ "عمران خان نے سرپرائز دیتے ہوئے اولیاء اور درباروں کے عقیدت مند عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب” کرلیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے پاکستان کے تین بڑے اخبارات کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو درباروں اور استخاروں سے محبت کرنے والا قرار دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں واٹر ٹینکر نے 2 بھائیوں کی جان لے لی
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے شہباز گل نے لکھا ہے کہ "یہ پاکستان کے تین بڑے اخبار ہیں۔ جنگ، the news and Tribune عبدالقیوم نیازی صاحب تو اپنے میرٹ پر وزیراعظم بنے۔ لیکن بدقسمتی سے یہ تینوں سٹوریاں اسے نمبرز ، استخارہ اور صوفیوں سے محبت کا نتیجہ بتا رہی ہیں۔”
یہ پاکستان کے تین بڑے اخبار ہیں۔جنگ، the news and Tribuneعبدالقیوم نیازی صاحب تو ااپنے میرٹ پر وزیراعظم بنے۔لیکن بدقسمتی سے یہ تینوں سٹوریاں اسے نمبرز ، استخارہ اور صوفیوں سے محبت کا نتیجہ بتا رہی ہیں-اب یا تو آپ اس کا ثبوت لائیں یا اس پر آپکو معافی مانگنی پڑے گی۔کیایہ صحافت ہے؟ pic.twitter.com/k0nxsL8Ark
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 5, 2021
انہوں نے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ "اب یا تو آپ اس کا ثبوت لائیں یا اس پر آپکو معافی مانگنی پڑے گی۔ کیا یہ صحافت ہے؟
جنگ اور دی نیوز کی مبہم شہ شرخی پر اٹھتے ہوئے سوالات
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ صحافتی اقدار کی نفی کرتے ہوئے جنگ گروپ نے مبہم شہ سرخی کا استعمال کیوں کیا؟
جنگ گروپ کیا بتانا چاہتا ہے کہ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر ضعیب القعیدہ مسلمان ہیں؟
سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا اولیاء اللہ اور مزارات سے محبت کرنے والا شخص وزیراعظم نہیں بن سکتا کیا؟
کیا وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں کامیاب ہونے والے منتخب نمائندے کو وزیراعظم نہیں بنایا ہے؟
کیا عمران خان نے کسی مزار پر بیٹھے مجاور کو وزیراعظم نامزد کردیا ہے؟
کیا جنگ گروپ نے مبہم انداز میں وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر تو تنقید نہیں کی؟
کہیں ایسا تو نہیں کہ روزنامہ جنگ اور دی نیوز کے ایڈیٹرز صاحبان نے میر شکیل الرحمان کے کسی خفیہ ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مبہم شہ سرخی کا استعمال کیا ہے؟