پاکستانی جمائما بھابھی کا پیچھا کب چھوڑیں گے؟
سوشل میڈیا صارفین کی بدتمیزی کا نیا نشانہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان بنی ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سے نصرت فتح علی خان کی پنجابی قوالی کا مطلب پوچھنا مہنگا پڑگیا۔ لوگوں نے قوالی کے بولوں کو عمران خان سے منسوب کرنا شروع کردیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ سوشل میڈیا پر جو پوسٹ بھی ڈالتی ہیں پاکستانی عوام اسے کہیں نہ کہیں عمران خان سے جوڑ دیتی ہے۔ فلم اور پروڈکشن سے وابستہ جمائما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی حالیہ پوسٹ میں پاکستانی صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا کوئی انہیں نصرت فتح علی خان کی قوالی اے اتھرا عشق نئی سون دیندا کا انگریزی میں مفہوم سمجھا سکتا ہے ؟ کچھ ہی دیر میں متعدد صارفین نے انہیں انگریزی میں قوالی کا مطلب سمجھا دیا جس کا جمائما نے شکریہ بھی ادا کیا۔
She requires full translation
— محمّد علی نیازی ❤🇵🇰 (@KPMAL1) August 10, 2021
لوگوں کی جانب سے جب قوالی کے بول عمران خان سے منسوب کیے گئے تو جمائما کو اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنی پڑی۔
In the response of the question of @Jemima_Khan . 😍 pic.twitter.com/eyKXL36CTL
— Imran_Muhammad (@MannMuhammad) August 10, 2021
یہ بھی پڑھیے
بارک اوباما کی مقبولیت میں کمی نہ آئی
پاکستانی صارفین نے بھی ہار نہ مانی اور جمائما کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ لے کر تبصرے کرنے شروع کردیے۔
— Bilal (@CheeseNihari) August 11, 2021
چند صارفین کا خیال تھا کہ اس قوالی کو سن کر جمائما ماضی میں عمران خان کے ساتھ گزارے ہوئے اپنے دن یاد کررہی ہیں۔
Are you in love ❤️ https://t.co/67U0NaJ4As
— Sofi (@Drsofikhan9) August 10, 2021
واضح رہے کہ عمران خان اور جمائما گولڈ اسمتھ کی شادی 1995 میں ہوئی لیکن طویل علیحدگی کے بعد 2014 میں جوڑے کی طلاق ہوگئی۔ پاکستانی عوام کی بڑی تعداد دونوں کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتی تھی اور یہی وجہ ہے کہ آج تک لوگ جمائما کی ہر بات کو کہیں نہ کہیں عمران خان سے جوڑنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔









