حکومت کا موٹو ٹنل کی بحالی کا احسن اقدام

خیبر پختونخوا حکومت نے  موٹو ٹنل  کو اس کی اصل شان کے ساتھ بحال کردیا ہے۔  سیاح اس  جگہ  کی  خوبصورتی  میں  کھوجاتے  ہیں۔

پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 29 اکتوبر کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ایوبیہ نیشنل پارک میں 129 سال پرانی موٹو سرنگ/موٹو ٹنل کو سیاحوں کے لیے کھولا۔ برطانوی دور کا تعمیراتی معجزہ سمجھی جانے والی یہ سرنگ کئی دہائیوں سے بند پڑی تھی اور کوڑے اور گندگی کے ڈھیر کے نیچے دبی ہوئی تھی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اسے اس کی اصل شان کیساتھ بحال کر دیا ہے۔

موٹو ٹنل کیا ہے؟

یہ 250 فٹ لمبی ، 6 فٹ اونچی اور 4 فٹ چوڑی سرنگ  پتھروں اور مٹی سے بنی ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ایوبیہ نیشنل پارک میں طویل فطرت پائپ لائن واک (جنگلوں کے ذریعے واک) کا حصہ ہے۔ سرنگ کے اوپر پتھر کا ایک نشان ہے جس پر 1891کندہ ہے ، جو اس سال کی نشاندہی کرتا ہے جب اس سرنگ کو انگریزوں نے تعمیر کیا تھا۔

یہ  بھی  پڑھیے

شہزاد رائے کو بچوں کے بینڈ کی تلاش

متعلقہ تحاریر