وزیراعلیٰ سندھ نے محرم الحرام پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کردیا
مراد علی شاہ کا کہنا ہے یوم آزادی پر دہشتگردی اور افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام اور افغانستان کی موجودہ صورتحال کے باعث بالکل تھڑیڈس موجود ہیں۔
سجاول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری کوشش کی ہے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے سخت سے سخت انتظامات کیئے جائیں، عاشورہ کے موقع پر انتظامات سخت سے سخت کرنے پر لوگوں کو تکلیف اور پریشانی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ بھی بیمار ذہنیت کا شکار
ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال پر عوام سندھ حکومت سے تعاون کریں تاکہ یوم عاشورے پر امن و امان برقرار رہ سکے۔
مواچھ گوٹھ واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مواچھ گوٹھ میں بزدلانہ واقعہ ہوا تھا اس میں معصوم بچے اور خواتین شہید ہوئی تھیں ، واقعے کی اب تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ بزدلانہ واقعہ ہے اللہ تعالی ان دہشتگردوں دوزخ نصیب کرے گا۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی پوری کوشش کرے گی اس قسم کے اور واقعات نہ ہوں، محرم الحرام اور اسکے بعد بھی سیکیورٹی انتظامات بہتر رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے نمائش چورنگی سے کھارادر تک محرم الحرام کے 9ویں اور دسویں محرم کے جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا ہے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے محرم آلحرام کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے نشتر پارک ، نمائش چورنگی، مزار قائد اور متصل علاقوں کا بھی دورہ کیا اور تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے نشتر پارک کے دورے کے دوران منتظمین سے ملاقات بھی کی، اور محرالحرام کے حوالے سے حکام کو سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات کی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم اے جناح روڈ کے اطراف کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا ہے۔