خواتین کے تحفظ کے لیے وومن سیفٹی ایپ متعارف

خواتین ایپ کے ذریعے پریشانی کی صورت میں پولیس سے رابطہ کرسکتی ہیں۔

پاکستان میں خواتین سے زیادتی، تشدد اور عصمت دری کے بڑھتے واقعات کے  پیش  نظر پنجاب پولیس نے اہم  قدم اٹھاتے ہوئے وومن سیفٹی ایپ متعارف کرادی۔ آئی جی پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ تمام خواتین اپنے موبائل فون میں یہ ایپ ضرور انسٹال کریں۔

ملک بھر میں خواتین سے تشدد، زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے وومن سیفٹی ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے خواتین کسی بھی پریشانی کی صورت میں پولیس کو آگاہ کرسکتی ہیں۔

یہ  بھی  پڑھیے

امریکی بلاگر سنتھیا رچی پی ٹی وی کی میزبان مقرر

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی جی پنجاب انعام غنی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین اس ایپ کو اپنے موبائل فون میں ضرور انسٹال کریں تا کہ پریشانی کی صورت میں ان کی مدد کی جاسکے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ مرد حضرات تمام خواتین تک یہ ایپلی کیشن ضرور پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ایپلی کیشن کو پولیس کے علاوہ، پنجاب ہائی وے پٹرول اور موٹروے پولیس سے بھی کنیکٹ کیا گیا ہے تاکہ خواتین کی بروقت مدد کی جاسکے۔

 شہریوں  کی  جانب  سے پنجاب پولیس کی کاوش کو سراہا جارہا  ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو عبرت کا نشانہ بنانے کے لیے سخت قوانین بنانے چاہئیں تا کہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

متعلقہ تحاریر