کراچی والوں کو بارش کا بےصبری سے انتظار

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 سے 4 ستمبر تک کراچی میں بارش متوقع ہے۔

سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہریوں کا برا حال ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 3 سے 4 ستمبر تک کراچی میں بارش متوقع ہے۔

خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث مون سون کا اسپیل سندھ میں داخل ہوگیا ہے۔ تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ  اور حیدرآباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

کراچی میں ہوا کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں کہیں کہیں بوندا باندی ہوئی لیکن گرمی برقرار رہنے کے باعث شہریوں کا برا حال ہے۔

یہ  بھی  پڑھیے

کراچی کا رومانوی موسم

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی کے قریب جنوب سے مشرق تک پھیلا ہوا ہے۔ سردار سرفرار نے کہا کہ کراچی میں 2 سے 3 ستمبر تک گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آج شام سے بادل بننا شروع ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 اور 9 ستمبر تک ایک اور مون سون اسپیل سندھ میں داخل ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال سندھ میں 70 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر