کورنگی کازوے پر پل کی تعمیر2016 سے التوا کا شکار

بارش کے باعث ضلع کورنگی کا کراچی شہر سے زمین رابطہ منقطع ہونا معمول بن گیا۔

کراچی میں کورنگی کازوے پر پل کی تعمیر2016 سے التوا کا شکارہے۔ برسات کے نتیجے میں ضلع کورنگی کا اکثر کراچی شہر سے زمین رابطہ منقطع ہوجاتا ہے جس کے باعث ہزاروں مکینوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ملیر ندی کے دائیں جانب ضلع کورنگی کا علاقہ 1960 سے حکومتی توجہ نہ ملنے کے باعث ترقیاتی منصوبوں سے محروم ہے اور قدیمی علاقہ پسماندہ بستی میں تبدیل ہورہا ہے۔

حکومت سندھ  کی جانب سے 2016 میں ملیر ندی پر قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ تک کورنگی کازوے پر پل کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ حکومتی عدم توجہ اور دیگر مسائل کے باعث یہ منصوبہ تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کے دوران ہر بار کورنگی کازوے کی سڑک بند کردی جاتی ہے جس کے باعث مختلف آبادیوں کا شہر سے زمینی رابطہ کٹ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی والوں کو بارش کا بےصبری سے انتظار

انہوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت کے علاوہ بلدیاتی حکومت اور اداروں کی  گڈ لسٹ میں بھی کورنگی کا علاقہ کبھی شامل نہیں رہا ہے۔ ترقیاتی کام نہ ہونے سے انہیں کئی مسائل کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 2016 میں کورنگی کازوے پر پل کی تعمیر کے منصوبے کو منظور کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے لیکن تاحال اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ تحاریر