وزیر تعلیم پنجاب کا ایچی سن کالج کو سنگل نیشنل کریکولم پر عمل نہ کرنے پر انتباہ

مراد راس کا کہنا ہے حکومتی رٹ کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے "ایچی سن کالج” کو سنگل قومی نصاب کی پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے پر انتباہ جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے مراد راس نے لکھا ہے کہ "حکومت پنجاب کے سنگل نیشنل کریکولم پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے پر ایچی سن کالج کو خط لکھا دیا گیا ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

پارٹی ایک ترجمان تین

وزیر تعلیم مراد راس نے مزید لکھا ہے کہ "کسی کو کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی، اور حکومتی رٹ کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا ہے۔”

 

دوسری جانب پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے کالج سے کہا ہے کہ وہ پبلشرز کو ہدایات دیں اور اس حوالے سے ایک این او سی حکومت کو ارسال کریں۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) نے کالج کو گریڈ اول تا چہارم تک اپنی کتابیں جاری کرنے کے خلاف بھی خبردار کیا ہے، کیونکہ ان کتابوں کے حوالے سے بورڈ نے کوئی این او سی جاری نہیں کیا ہے۔

خط میں مزید لکھا گیا کہ "آپ کو ایک مرتبہ پھر مشورہ دیا جاتا  ہے کہ کالج میں ان کتابوں کو تجویز نہ کریں جن کی اجازت بورڈ نے نہیں دی ہے۔

متعلقہ تحاریر