ڈان اخبار کے ملازمین کی تنخواہ میں کمی، کے یو جے کا اظہار تشویش

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق ڈان انتظامیہ نے تنخواہوں میں 8 سے 10 فیصد کمی کردی ہے۔

پاکستان کے معروف ڈان اخبار کی انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر ملازمین کی ماہ اگست کی تنخواہ میں 8 سے 10 فیصد تک کمی کردی ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹ (کے یو جے) نے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی پر افسوس کا اظہار کرتے اس معاشی قتل کے مترادف قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈان کے مالکان کی جانب سے تیس ہزار سے اوپر تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہ میں کمی کردی گئی ہے، دوسری طرف ڈان نیوز کی جانب سے تنخواہ میں کمی کے بعد ملازمین میں بے چینی بڑھنے لگی ہے، کئی ملازمین پریشانی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

حقوق نسواں کے علمبردار سپریم کورٹ میں خاتون جج کی تعیناتی کےخلاف

نیوز 360 کو ذرائع نے بتایا کہ ملازمیں کی تنخواہ بڑھانے کے حوالے سے عدالت نے حکم دیا جس پر عمل بھی کیا گیا بعد میں ادارے کی جانب سے نئی پالیسی بنا کر 2019 میں بھی 40 فیصد تنخواہ میں کمی گئی، ملازمین کی جانب سے احتجاج کے باوجود بھی ڈان مالکان کی جانب سے کوئی عمل نہیں کیا گیا۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق تنخواہ میں کمی کے باعث کئی ملازمین کی جانب سے بے بسی ظاہر کی گئی۔

دوسری جانب سینئر صحافیوں نے ڈان نیوز پیپر کی جانب سے تنخواہ کمی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ پی ایف یو جے رہنما جی ایم جمالی نے کہا اداروں میں تنخواہ کمی کرنا صحافی کا معاشی قتل کے برابر ہے۔

سیکریٹر کراچی پریس کلب رضوان بھٹی کا کہنا تھا کہ صحافی پہلے سے ہی مسائل کا شکار ہیں، ڈان اخبار میں تنخواہوں کی کمی سے مزید ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریس کلب ڈان اخبار کی انتظامیہ اور مالکان کے رویے کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کے فیصلے کو فوری طور واپس لیا جائے۔

متعلقہ تحاریر