ایک اور نیوز چینل بند ہوگیا، صحافتی تنظیمیں خاموش

انڈس نیوز کی انتظامیہ نے قانونی اور تکنیکی بنیادوں پر چینل کی نشریات دو ماہ کے لیے معطل کردیں۔

پاکستان میں ایک اور انگریزی نیوز چینل نے قانونی اور تکنیکی مسائل کی بنیادوں پر اپنی نشریات کو اگلے دو ماہ کے لیے بند کردیا ہے۔

چینل کی انتظامیہ نے اگلے دو ماہ تک آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے صحافی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

معروف اینکر پرسن ماریہ میمن کی مرحومہ ماں کا سونا بینک سے چوری

انڈس نیوز پاکستان میں کام کرنے والا آخری انگریزی نجی نیوز چینل تھا، جو بند کردیا گیا ہے۔ یہ اعلان منگل کے روز چینل کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا ، تاہم سرکاری ہینڈل کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

صحافی رضوان غلزئی اور برادری کے دیگر اراکین کے مطابق آپریشن کے اچانک معطل ہونے سے 200 سے زائد میڈیا ورکرز بے روزگار ہو گئے ہیں۔

 

انہوں نے سوال کیا ہے کہ اب کون سی صحافتی تنظیم ملک ریاض جیسی کاروباری شخصیت کے گھر کےباہر دھرنا دے گی۔

انہوں نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کے احتجاج کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی صحافت کے چیمپئن حکومت کو بلیک میل کرنے کے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے میں ہیں وہ 200 سے زائد صحافیوں کو بےروزگار کرنے پر ملک ریاض کے گھر کے باہر احتجاج کریں گے۔

انڈس نیوز چینل بند ہونے پر پاکستان کے معروف صحافی شاہد حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے لکھا ہے کہ "ملک ریاض شاید پاکستان میں واحد آدمی ہیں جو ان کے خلاف منہ کھولتا ہے چاہے وہ اخبار ہو یا چینل وہ انہیں خرید لیتے ہیں اور پھر کچھ عرصے بعد اچانک بند کر دیے جاتے ہیں۔

 

رواں سال اپریل میں ملک کی جانی مانی کاروباری شخصیت ملک ریاض نے انہیں بنیادوں پر "آپ نیوز” کی نشریات کو بند کردیا تھا۔

اس سے قبل ڈان نیوز اور ٹریبیون 24/7 سمیت انگریزی نیوز چینلز نے بھی اپنی سرگرمیاں معطل کردی تھیں۔

متعلقہ تحاریر