خیبرپختون خوا میں انضمام کے بعد بھی فاٹا کے اضلاع انٹرنیٹ سے محروم

فاٹا کے اضلاع کو خیبرپختون خوا میں انضمام ہوئے تین سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ مقامی باشندے آج بھی انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ انٹرنیٹ کی بندش سے مقامی افراد کو کئی قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فاٹا کے لوگ انٹرنیٹ سگنلز پکڑنے کے لیے روایتی جتن کرتے دکھائے دیتے ہیں۔ ضلع خیبر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ موجودہ دور میں بنیادی ضرورت بن چکی ہیں، لیکن پھر بھی ہم لوگ اس سہولت سے محروم ہیں.

ضلع خیبر کے مکینوں کو انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لئے کئی گھنٹے مشقت کرنا پڑتی ہے۔ پہلے انٹرنیٹ ڈیوائس کو بانس سے باندھا جاتا ہے جس کے بعد بانس کی مدد سے اوپر جھنڈے کی طرح ڈیوائس کو اٹھایا جاتا ہے.

ایک جگہ سگنلز نے کام کیا تو ٹھیک اگر نہیں تو پھر سگنلز کو پکڑنے کیلئے مختلف جتن کرنے پڑتے ہیں، مقامی مکینوں کے مطابق ان کو سوشل میڈیا استعمال کرنا ہو یا آن لائن کلاسز لینی ہو، سب کے لئے انتی ہی محنت کرنے پڑتی ہیں.

یہ بھی پڑھیے

وزیر دفاع کے بھائی لیاقت خٹک کا اپنے عہدے سے استعفے کا فیصلہ

متعلقہ تحاریر