لیاری کے بچوں میں علم کی شمع روشن کرنے والی باہمت سیدہ زرمینہ زر

سماجی کارکن زرمینہ زر اپنے اسکول میں 200 بچوں کو معیاری تعلیم مفت فراہم کررہی ہیں۔

کراچی کے علاقے لیاری میں سماجی کارکن سیدہ زرمینہ زر نے تین کمروں پر مشتمل گھر میں اسکول کھول رکھا ہے جہاں غریب اور نادار بچوں کو معیاری تعلیم مفت دی جاتی ہے۔ محترمہ سیدہ زرمینہ کا کہنا ہے کہ جب ہم کسی چیز کو لکھ کر الماری میں رکھ دیتے ہیں تو اس چیز کا مقصد فوت ہوتا جاتا ہے۔

لیاری ہمیشہ سے علم اور اسپورٹس کا گہوارہ رہا ہے لیکن بدلتے وقت اور سیاسی داؤ پیچ نے یہاں کے حالات کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ مشکل حالات سے ڈٹ کر لڑنے والے اہل لیاری آج ایک بار پھر اپنا مثبت پہچان بنانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پیٹرولیم قیمتوں پر حکومت نے عوام سے ہاتھ کردیا

سیدہ زرمینہ زر لیاری کی وہ بیٹی جس نے اپنی محنت، لگن اور جدوجہد سے میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل سیکٹر میں بھی اپنا نام منوایا کراچی یونیورسٹی کے شعبہ جینڈر اسٹڈیز کی ایم فل کی طالبہ ہونے کے ساتھ ساتھ چائلڈ لیبر پر سب سے پہلے لیاری میں کام کیا۔ قریب 200 بچوں کو بنیادی تعلیم دے رہی ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ ریڈیو, نیوز چینلز میں بھی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

سیدہ زرمینہ زر صاحبہ مختلف این جی اوز کے ساتھ بھی کام کررہی ہیں۔ لیاری کی خواتین کے لیے پہلا جم شروع کیا جہاں یوگا، ایکسر سائز کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف ہنر بیوٹیشن، مہندی، سلائی کڑھائی سکھائی جاتی ہے۔ آج بہت سی خواتین اپنا کام باعزت طریقے سے کر رہی ہیں۔

حال ہی میں "زرمینہ زر ویمن اینڈ چلڈرن فورم” کی بنیاد رکھی اور اب وہاں خواتین اور چائلڈ لیبرز کے لیے کام کر رہی ہیں۔ سماجی کاموں کی ساتھ ساتھ وہ ایک شاعرہ اور رائٹر بھی ہیں۔ مختلف موضوعات پر بلاگز لکھنا انکا مشغلہ ہے اور صوفی ازم سے انکا گہرا تعلق ہے۔

انکا کہنا ہے یہ تمام کام انکا ایک مشن ہے اور وہ خوش نصیب ہیں کہ انہیں انکے زندگی کا مقصد مل گیا ہے۔ نامصائب حالات،  سخت چیلینز کے باوجود وہ آج بھی تنہا اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں انکی سماجی اور علمی خدمات کے صلے میں بہت سے ایوارڈز اور سرٹیفیکٹس سے نوازا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کئی سالوں سے غریب بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہوں اور ساتھ لیاری کی بچیوں کے دیگر معاملات کے حل کے لیے کوشاں ہوں ۔

متعلقہ تحاریر