میرشکیل اراضی مقدمہ، نیب کے دو گواہان کے بیانات قلمبند

دونوں گواہان ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ نے احتساب عدالت کے روبرو میر شکیل الرحمان اپنے بیانات ریکارڈ کرائے

جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف احتساب عدالت میں پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی  سماعت ہوئی ، مقدمے کی سماعت جج اسد علی  نے کی  اس دوران نیب کے دو گواہوں  نے ملزم میر شکیل الرحمان کے خلاف اپنے بیانات ریکارڈ کرا ئے ۔

دونوں گواہان  ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اظہرعلی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محمد عمر نے احتساب عدالت کے روبرو میر شکیل الرحمان اپنے بیانات ریکارڈ کرائے، گواہان پر جرح کے لئے عدالت نے 12 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

میر شکیل الرحمان کی بریت کی درخواست مسترد

ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اظہر علی نے عدالت کے سامنے اقرار کیا کہ جوہر ٹاون کا ماسٹر پلان اور سکیم کی اپروول سے متعلق رپورٹ جمع کرائی، 24 مارچ 2020 کو نیب کے تفتیشی افسر کے روبرو بیان ریکارڈ کرایاتھا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محمد عمرنے بتایا کہ جو ریکارڈ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اظہرعلی نے بھیجا تھا اس کی تصدیق انھوں نے کی تھی  تاہم جو ریکارڈ بھیجا گیا تھا اس کی تفصیلات "نیب”میں جمع کرادی ہیں۔ عدالت نے تمام گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد گواہان پر جرح کیلئے 12 اکتوبر تک کیلئے  کیس سی سماعت ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل کے خلاف  1986 میں لاہور کے جوہر ٹاؤن میں 54 کنال پراپرٹی غیر قانونی طورپر خریدنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے ریفرنس دائر کیا تھا، احتساب عدالت نے اراضی کیس میں میر شکیل کو تمام دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیا تھا تاہم دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران ہی انھیں حراست میں لے لیا گیا ۔

متعلقہ تحاریر