کیا کوروناسے بچاؤکی ویکسین نواز شریف کو واپس لانےمیں کامیاب ہوگی

نوازشریف کو کورونا سے بچاؤ کی پہلی ویکسین کل22 ستمبر شام چار بجے لگی جبکہ دوسری ڈوز کے لئے نوازشریف کو 20 اکتوبر کو بلایا گیا ہے

کیا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاکستان واپس لانے میں کامیاب ہوسکے گی؟  جس کے لئے  نوازشریف کو 20 اکتوبر کو پاکستان آنا ہوگا۔

مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے قومی شناختی کارڈ پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین  لگائی جانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کے نام پر جعلی کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کی گئی ہے اور اس کی رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ہے، نوازشریف کو ویکسین لگائے جانے کی ڈیٹا انٹری بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان نے برطانیہ سے نوازشریف کو حوالےکرنے کا مطالبہ کردیا

ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق نوازشریف کے قومی شناختی کارڈ پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی جعلی ویکسین کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں لگائی گئی،جبکہ میاں صاحب کی ویکسین کی انٹری نوید الطاف نامی ویکسینیٹر نے کی۔

دستیاب معلومات کے  مطابق سابق وزیراعظم کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی پہلی ڈوز کل22 ستمبر شام چار بجے لگی جبکہ دوسری ڈوز کے لئے نوازشریف کو 20 اکتوبر کو بلایا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر