پاکستان کے سب بڑے میڈیا گروپ کے ورکرز کا المیہ

تجزیہ کاروں کے مطابق میڈیا انڈسٹری کے سب سے بڑے ادارے کے ورکرز کے لیے پراویڈنٹ فنڈز اور گریجوایٹی تو دور کی بات سالانہ انکریمنٹ نہیں لگائی جاتی ہے۔

جیو نیوز کے منیجنگ ڈائریکٹر اظہر عباس کے پرنسل سیکریٹری نہال علوی نے افسوس ناک خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سینئر ہیومن ریسورس آفیسر میر حشمت علی منور انتقال کر گئے ہیں۔

نہال علوی نے سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” موت تو برحق ہے ہر کسی کو آنی ہے لیکن کیا ادارے کو اس بات غور نہیں کرنا چاہیے کہ کہیں منور ہم سب طرح شدید مالی مشکلات کا شکار تو نہیں تھے ؟ گزشتہ 9 برسوں سے (جہاں تک میں صحیح ہوں) جیو کے ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اس کا مالکان کو نا احساس ہے اور نا ہی یہ پیسے بڑھانا ان کی ترجیح حالت میں شامل ہے۔ ان کا تو بس چینل چلتا رہنا چاہیے۔ ورکرز چاہے مالی مشکلات کا شکار ہوتے رہیں مالکان کی صحت پر رتی برابر اثر نہیں پڑتا۔ یہ باتیں کوئی راکٹ سائنس نہیں ہیں۔ یہ سب کے علم میں ہیں۔ اللہ منور کی فیملی کی مالی مشکلات کو ختم فرمائے۔ آمین۔”

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز نے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا

نہال علوی کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے فیس بک صارف احسان الیاس نے لکھا ہے کہ "مالکان نے اپنے آپ کو ملازمین سے بالکل الگ کررکھا ہے۔ اور صرف ہیڈ ان کے لیے اہمیت کی حامل شخصیت ہے۔ ان کی انکریمنٹ لگ جاتی ہے ورکرز پستے رہتے ہیں۔ اللہ کرے منور کے حادثے کے بعد ادارے میں بہتری آجائے اور دوسروں کا بھلا ہو جائے۔”

جیو نیوز
facebook
جیو نیوز
facebook

تجریہ کاروں کا کہنا ہے کہ جیو نیوز اپنے آپ کو پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ کہتا ہے کہ مگر صورتحال یہ ہے کہ ورکرز کے لیے سوائے تنخواہ کے کچھ نہیں ہے۔ نا ادارے میں پراویڈنٹ فنڈ ہے نہ ورکرز کو گریجوایٹی دی جاتی ہے۔ یہاں تک سالانہ انکریمنٹ تو دور کی بات کئی کئی برس تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر