سابق گورنر محمد زبیر کا مبینہ ویڈیو اسکینڈل، ن لیگ اب تک خاموش

مسلم لیگ (ن) رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ محمد زبیر کی ویڈیو جعلی ہے یا اصلی میڈیا تحقیقات کرے۔

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر عمر کی مبینہ غیراخلاقی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے 48 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے، مگر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے ابھی تک کوئی شوکاز تو کیا ایک بیان تک سامنے نہیں آیا ہے۔

پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ لیگی رہنما محمد زبیر کی مبینہ غیراخلاقی ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ ہونا چاہیے تاکہ سارا سچ سامنے آجائے اور اگر یہ ثابت ہوگیا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے تو پھر جنہوں نے اس ویڈیو کی تیاری میں کردار ادا کیا ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

محمد زبیر بند کمروں میں کس کی ترجمانی کرتے رہے؟

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ ملک میں سویلین بالادستی کی بات کی ہے، مگر انہیں دی گئی سزا بھی ایک ویڈیو کا شاخسانہ تھی، اب حالیہ ویڈیو میں سابق گورنر سندھ کو ٹارگٹ کیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ میڈیا اس کی تحقیقات کرے۔

واضح رہے کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مبینہ ویڈیو اسکینڈل کو جعلی ویڈیو قرار دیا تھا۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” یہ سیاست نہیں ہے بلکہ ایک گری ہوئی حرکت ہے۔ میرے خلاف جعلی اور ڈاکٹرڈ ویڈیو لانچ کی گئی ہے۔”

انہوں نے لکھا ہے کہ ” جو بھی اس ویڈیو کے پیچھے ہے اس نے انتہائی ناقص اور شرمناک حرکت کی ہے، میں نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے۔”

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ” میں دیانت ، ایمانداری اور پرعزم حوصلے کے ساتھ ملک پاکستان کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے پروگرام میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے اینکر پرسن نے لکھا ہے کہ ” محمد زبیر کل اِس حوالے سے اپنا موقف اور بیان دینے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔”

محمد زبیر ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے وفاقی وزیر اسد عمر کے بھائی ہیں، اور سابق جنرل محمد عمر کے صاحبزادے ہیں۔ محمد زبیر نجکاری کمیشن کے منسٹر رہ چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر