وفاقی وزارتوں کی خالی آسامیاں ویب سائٹ پر مشتہر ہونگی، فیصل جاوید
امیدوار آن لائن ہی ملازمتوں کے لیے درخواست جمع کرواسکیں گے، کوائف کی پڑتال کے بعد سسٹم درخواست کو آگے بھیجنے یا روکنے کا فیصلہ کرے گا۔
گزشتہ روز سینیٹ میں ایک قرارداد پیش کی گئی ہے کہ وفاقی وزارتیں اور ان سے منسلک محکمے آن لائن جاب پورٹلز تخلیق کریں۔ یہ بات سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتائی ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ انہوں نے سینیٹ میں یہ قرارداد پیش کی ہے تاکہ وفاقی وزارتوں اور ان کے ذیلی محکموں میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں ہوسکیں۔
یہ بھی پڑھیے
اے کے ڈی سکیورٹیز اور اوانزا سولیوشنز کے درمیان معاہدہ
Moved a resolution in the Senate today that Federal Ministries / Divisions and their attached departments should create / launch job Portals on their respective websites for Online Merit Based procedure / evaluation process.
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 27, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقہ کار کو اپنانے سے شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے گا اور اقرباپروری، رشوت ستانی سے نجات ملے گی جن کی وجہ سے ہمارا سسٹم داؤ پر لگا ہوا ہے۔
This will ensure transparency and guard against the corrupt practices like bribery, favoritism, nepotism and other dishonest acts that are jeopardizing the merit system and the career of most deserving and eligible persons and hence eclipsing the future of the nation.
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 27, 2021
سینیٹر فیصل جاوید خان کے ان ٹویٹس کے بعد کئی ٹوئٹر صارفین نے اس اقدام کو سراہا جبکہ کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے سینیٹر کو اپنی تجاویز اور تحفظات سے آگاہ کیا۔
ایک ٹوئٹر صارف محمود نے لکھا کہ 5 ہزار سے زیادہ پی ایچ ڈی کرنے والے افراد ملازمتیں تلاش کررہے ہیں، یہ حکومت تعلیم یافتہ افراد کے لیے بری ثابت ہوئی۔
#savephds
More than 5000 unemployed PhDs are on roads to get jobs.Worst government for PhDs and educated people. https://t.co/8sWOl74UQo pic.twitter.com/0kXwWnKR60— Mehmood . (@Mehmood2Dr) September 27, 2021
ٹوئٹر یوزر شہزاد علی نے لکھا کہ یہ کام صوبائی سطح پر بھی کیا جانا چاہیے۔
This should be practiced on provincial levels too. https://t.co/qORS8mXToO
— Shahzad Ali (@shahzadAli469) September 27, 2021
وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل ہی سسٹم کو تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
اس ضمن میں تین برس کے دوران سول سروس ریفارمز پر کام جاری ہے جس میں اصلاحات لا کر اسے نافذ کیا جائے گا۔
اب سینیٹر فیصل جاوید خان کے مطابق اگر ان کی پیش کی گئی قرارداد پاس ہوجاتی ہے تو وفاقی وزارتوں اور ان کے محکموں میں موجود خالی آسامیوں کی تفصیلات ان کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔
امیدواران آن لائن ہی ان ملازمتوں کے لیے درخواست جمع کرواسکیں گے اور evaluation system امیدوار کی تعلیمی قابلیت اور دیگر کوائف کی پڑتال کے بعد اسی وقت یہ فیصلہ کرے گا کہ امیدوار کی درخواست منظور کرنی ہے یا نہیں۔
اس طرح ملازمت کے لیے ٹیسٹ میں صرف موزوں امیدوار ہی شامل ہوں گے جبکہ باقی افراد کو آن لائن سسٹم فلٹر کردے گا۔