ویڈیو کے بدلے ویڈیو لیک ہوگی، صفدر اعوان کی دھمکی
سابق گورنر سندھ کے مبینہ ویڈیو اسکینڈل کے بعد سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور میڈیا پر مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے مبینہ ویڈیو اسکینڈل کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، مین اسٹریم میڈیا پر اب تک اس متعلق کوئی بات نہیں کی جارہی۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے شوہر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے اس حوالے سے نہایت سادہ انداز میں بڑی بات کہہ دی۔
یہ بھی پڑھیے
سابق گورنر زبیر عمر کی ویڈیو کا معاملہ، ٹی وی چینلز کی پراسرار خاموشی
صفدر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "لوگ ڈرے ہوئے ہیں، او بھائی نہ ڈرو، فلموں سے کچھ نہیں ہوتا، ہر ایک شخص کی فلم بنی ہوئی ہے، جرات سے کہو ہاں ہے فلم، ہم بھی آپ کی چلائیں گے”۔
کسی نے مطمئن بے غیرت دیکھنا ہے تو پلیز یہ 1500 ریال پہ کرائے والے داماد کی بات سن لین جو امرتسیے کا داماد ہونے کا پورا پورا ثبوت دے ریا۔۔
نسلی ک۔۔۔ چ۔۔۔۔۔ ح pic.twitter.com/q6Xw9diETW— m@hi♤¥♤M@lik (@HumaimaMalik162) September 28, 2021
صفدر اعوان کی ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پی ٹی آئی ویمن ونگ کی ضلعی عہدیدار نازیہ ربانی نے کہا کہ "میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، سینما ہال ہی نہ کھول لیں ن لیگ والے”۔
Hahaha no words. Cinema Hall hi na khol len N League walay 😄 https://t.co/0YcQhB2ExX
— Nazia Rubbani PTI 💚 (@naziarubbani) September 29, 2021
کچھ دن قبل لیگی رہنما محمد زبیر کی ایک متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر مختلف سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
کیپٹن (ر) صفدر کا یہ کہنا کہ ہر ایک کی فلم بنی ہوئی ہے نہایت معنی خیز بات ہے، قومی سیاست میں اس قسم کے اسکینڈلز ماضی میں بھی منظرعام پر آتے رہے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز بھی اپنے شوہر صفدر اعوان کی طرح محمد زبیر کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں، انہوں نے بیان دیا ہے کہ محمد زبیر اُن کے اور پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کے ترجمان رہیں گے۔
اس بات کا فیصلہ ہمارے منتخب نمائندوں کو خود کرنا چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ میں بیٹھنے کے لیے آئینی شقوں 62 اور 63 کے تحت صادق اور امین ہیں بھی یا نہیں۔