عامر لیاقت، مبشر اور سمیع کے تھپڑ کا بدلہ فواد چوہدری سے لیں گے
سابق رکن قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر کو اپنے استعفے کے معاملے پر دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے رواں ماہ 4 اکتوبر کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کو دھمکی دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ میرے معاملے سے دور رہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے لکھا تھا کہ "قومی اسمبلی سے استعفیٰ ارسال کردیا اللہ تعالیٰ عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو۔ اللہ حافظ۔”
فواد چودھری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا ، بہتر ہے خاموش رہیں@fawadchaudhry @ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) October 11, 2021
یہ بھی پڑھیے
پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ
مزاحمت نہیں "مفاہمت”، مولانا فضل الرحمان کو بات سمجھ آگئی!
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت حسین نے جولائی میں اسمبلی رکنیت سے استعفے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے علاقے کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں بجلی بحران پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔
میں اعتراف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں… اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں… مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا اور مونس علوعی کے جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا وَیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) July 16, 2020
عامر لیاقت کا سیاسی کیریئر
عامر لیاقت حسین نے 2002 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کی جانب سے حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں انہیں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کا قلمدان دیا گیا تھا۔
سابق صدر پرویز مشرف کی پالیسیز سے اختلافات کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ سے دیا تھا۔
عامر لیاقت حسین کے متنازعہ بیانات اور سیاسی اختلافات کی بنیاد پر ایم کیو ایم نے انہیں 2008 میں پارٹی سے نکال دیا تھا۔
2017 میں یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ عامر حسین پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں اور پھر یہی ہوا کہ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو جوائن کرلیا، اور عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔
عامر لیاقت حسین کا ٹوئٹر
حال ہی میں رہنما پی ٹی آئی اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا ہے کہ "فواد چودھری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا ، بہتر ہے خاموش رہیں۔”
یاد رہے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حالیہ برسوں میں معروف اینکر پرسن مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم کو سرمحطل گھونسے اور تھپڑ مارے تھے۔