پاکستانی سیاست میں جادوگرنیوں اور سیاسی چڑیلوں کی انٹری
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاست میں پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے نئی جہت متعارف کروا دی ہے۔
پاکستانی سیاست میں پہلے جادوگروں کا زور ہوتا تھا جسے چاہتے تھے اس کے سر پر اقتدار کا تاج سجا دیتے تھے، مگر اب سیاست میں جادوگرنیوں اور چڑیلوں نے قدم رکھ دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سیاست میں جادو ٹونے اور چڑیلوں کو متعارف کروا دیا ہے۔
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نیازی ملک کو آئین کی بجائے جادو ٹونے سے چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ حکومت نے کینسر کے مریضوں کو ادویات سے محروم کردیا
ڈاکٹر قدیر خان نے اسرائیلی انٹیلیجنس کو ناکوں چنے چبوا دئیے!
اسلام آباد ہائی کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جادو ٹونے سے 22 کروڑ عوام کو چلا رہے ہیں، وزیراعظم ملک کو آئین کی بجائے حساب کتاب اور جادو ٹونے سے چلارہےہیں اہم عہدوں پر تقرریاں جادو ٹونے اور جنتر منتر سے ہو رہی ہیں۔
جو شخص ملک کی اہم ترین تقرریاں جادو ٹونے سے کرتا ہو بجائے وزیراعظم کے جنات تقرریاں کرتے ہوں تو پھر اس ملک کا دنیا میں تماشہ بننا کوئی حیرانگی کی بات نہیں ہے اگر انکا جادو ٹونا اتنا ہی کامیاب ہے تو وہ عوام کی بھلائی کیلیے کیوں استعمال نہیں ہوتا@MaryamNSharif pic.twitter.com/2mlafoQ1z1
— PML(N) (@pmln_org) October 13, 2021
مریم نواز کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ "آج قوم نے ایک بہت ہی عجیب منظر دیکھا ، آج کے پاکستان کی ٹیلی ویژن کی اسکرین پر ایک سیاسی چڑیل جو ہیں وہ جنات کا طعنہ دے رہی ہیں، وہ جادو کا طعنہ دے رہی ہیں ، وہ ٹونے کا طعنہ دے رہی ہیں۔ جس سے لوگوں کو خود شر کا خوف ہے ، جن کا پورا وجود سیاسی شر کا باعث ہے ، جن کے شر سے پاکستان کو کوئی ادارہ نہیں بچا ، آج وہ بھی جادو اور ٹونے کی بات کررہے ہیں۔
سیاسی چڑیل @maryamnsharif 😂😂😂 pic.twitter.com/3YKpjZ9Mq7
— عوامی رینچ 👨🏾🔧 (@NaikRooh) October 13, 2021
شہباز گل نے نواز شریف کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ بنتے نہیں بلکہ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔
اس ساری صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کیسی صورتحال پیدا ہو گئی کہ سیاست میں جادوگرنیوں اور چڑیلوں نے انٹری کردی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر جادو ٹونے کا الزام لگا دیا ہے، جبکہ اس کے جواب میں شہباز گل نے مریم نواز کو سیاسی چڑیل قرار دے دیا ہے۔
تبصرہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں نے جو ایک دوسرے پر الزامات رکھے ہیں وہ یہ ثابت کرنے میں مکمل ناکام رہیں گی کہ ملک جادو ٹونے سے چل رہا ہے یا مریم نواز سیاسی چڑیل ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاست میں کئی دہائیوں پرانی لڑائیوں کو متعارف کروا دیا ہے جب محلے کی خواتین آپس میں لڑتے ہوئے ایک دوسرے پر جادو ٹونے اور تعویز گنڈے کے الزامات رکھا کرتی تھیں۔ کل پاکستانی قوم نے وہی منظر دیکھا جب پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر جادو ٹونے اور تعویز گنڈے کرانے کے الزامات لگائے۔