سعودی عرب اور پاکستان مشکل وقت کے دوست ہیں، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم کا سعودی وزارت تجارت کے سمپوزیم سے خطاب
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ تعلقات دیرینہ اور دوستانہ ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں وزارت تجارت کے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان مشکل وقت کے دوست ہیں۔
بھارت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو استصواب رائے کا حق دے گا تو خطے میں امن قائم ہوگا۔ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اچھے ہمسائے کی طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی ایل پی تاحال کالعدم ہے، شیخ رشید
سپریم کورٹ کا ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کنٹرولڈ بلاسٹ سے گرانے کا حکم