چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان

سربراہ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے عمران خان جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہاں تباہی اور بربادی آجاتی ہے۔

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کے خلاف 29 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر کے پریس کلب کے سامنے مہنگائی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کے عوام ایک سخت دور سےگزر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب اور پاکستان مشکل وقت کے دوست ہیں، وزیراعظم عمران خان

قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر سیاسی اور فوجی قیادت یک زبان

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہاں تباہی اور بربادری آجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین نے جو آزادیاں پاکستانیوں کو دی ہیں عمران خان نےوہ سب چھین لی ہیں۔

چیئرمین پی پی کا کہنا ہےکہ ہم اقتدار کے لیے سیاست نہیں کرتے ہیں۔ عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری سیاست کا محور ہے۔

متعلقہ تحاریر