وزیراعلیٰ بلوچستان نے استعفیٰ کیوں دیا؟ سینیٹر انوار الحق نے سب بتا دیا
وزیر دفاع پرویز خٹک نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ایک پارٹی ایم این اے سے کہا کہ "جام صاحب گئے"، سینیٹر انوار الحق کاکڑ
آج ٹی وی کے پروگرام اسپاٹ لائٹ پر میزبان منیزے جہانگیر کے سوال کے جواب میں سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے استعفے کے تناظر میں نہایت اہم انکشافات کیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ایک پارٹی ایم این اے سے کہا کہ "جام صاحب گئے”، انوار الحق کا کہنا تھا کہ وہ پہلے سے ذہن بنا کر آئے تھے۔
"صادق سنجرانی پرویز خٹک کیلئے لابنگ کرتے رہے ہیں” انوار الحق کاکڑ#AajNews #SpotLight @MunizaeJahangir @anwaar_kakar pic.twitter.com/weWFVDhRXr
— Aaj News (@aaj_urdu) October 25, 2021
سینیٹر کا کہنا تھا کہ میں نے اسد عمر سے کہا کہ میری تلخ کلامی ہو جائے گی ان کو(پرویز خٹک) کو کہیں کہ اس قسم کی باتیں کھلے عام نہ کریں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی اعجاز سنجرانی وزیراعلیٰ جام کمال کے مخالف گروپ میں بہت زیادہ متحرک ہیں۔
صادق سنجرانی کے بھائی اعجاز سنجرانی جام کمال مخالف گروپ کے لیے کا فی متحرک تھے :سینیٹرانوار الحق کاکڑ@MunizaeJahangir .@anwaar_kakar #Balochistan pic.twitter.com/KTRF5XzJ9S
— SpotLight AajTv (@SpotlightAajtv) October 25, 2021
سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے ان انکشافات کے بعد یہ بات قابل غور ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال نے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ وہ اپنے ارد گرد کے لوگوں پر نظر رکھیں، سب لوگ ان سے مخلص نہیں۔
سوچنے کی بات ہے کہ کیا سابق وزیراعلیٰ کا اشارہ بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی طرف تھا جو کہ وفاق کی اہم اکائی کی سربراہی کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بلوچستان میں نقصان کی ذمہ دار بی اے پی اور پی ٹی آئی ہوگی، جام کمال
جام کمال خان مستعفی: نئے سیٹ اپ کے لیے جوڑتوڑ شروع
سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے یہ بات کرکے حیران کر دیا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے کہنے پر صادق سنجرانی نے اپنے بھائی اعجاز سنجرانی کے ذریعے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف دباؤ کی فضا قائم کی۔
وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت اس وقت کئی بحرانوں سے دوچار ہیں لیکن وزیراعظم کو سب سے پہلے اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ کہیں ان کی جیب میں بھی کھوٹے سکے تو نہیں۔