معاہدے پر عملدرآمد شروع، کالعدم ٹی ایل پی کے 860 کارکنان رہا

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ چھوٹے مقدمات میں ملوث تمام افراد کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدہ کا معاملہ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنان کو رہا کرنے کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے 860 افراد کو رہا کردیا ہے۔

گزشتہ روز اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے تناظر میں محکمہ داخلہ پنجاب نے چھوٹے مقدمات میں گرفتار کارکنان کو رہا کرنا شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہواؤں کا دوش بدلنے لگا، پرویز خٹک کے بھتیجے پی پی میں شامل

محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت سربراہ کالعدم ٹی ایل پی سعد رضوی کو رہا کرنے کے حوالے سے ڈبل بینچ میں دائر درخواست واپس لی گی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر علی محمد خان کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے مشاورت کی گئی ۔ اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان ملک کو کشیدہ صورتحال سے نکالنے کے لیے دو روز قبل معاہدہ طے پایا تھا۔ معاہدے کا اعلان سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر