مراد علی شاہ نے قائم علی شاہ کی یاد تازہ کردی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہندوبرادری کو دیوالی کے بجائے ہولی کی مبارکباد دے ڈالی

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری روشنیوں اور مٹھائیوں  کا تہوار دیوالی بڑے جوش خروش سے منارہی ہے، ہرسال چار نومبر کو  منائے جانےو الے اس تہوار کو ہندو مذہ ب کا سب سےبڑا تہوار مانا جاتا ہے، اس تہوار کو لوگوں‌ کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔

ہندو برادری کے مذہبی تہوار پر جہاں وزیراعظم سمیت دیگر جماعتوں اہم رہنماؤ اور عہدیداران نے مبارکباد دی ہے وہیں  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی یاد تازہ کردی ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  سے  دیوالی کے مذہبی تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے   انسانی غلطی سرزد ہوئی اور انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  دیوالی کےبجائے ہولی کی مبارکباد دے ڈالی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ سندھ نے محرم الحرام پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کردیا

کراچی کے تاجر اب سندھ حکومت کی نہیں مانیں گے

وزیراعلیٰ  سندھ کی غلطی کی نشاندہی کی جانے پر فوری طورپر  ٹوئٹ کو ڈلیٹ کردیا گیا تاہم اس وقت تک سیکڑوں صارفین نے  اس کو دیکھ کراسکرین شارٹ اپنے پاس محفوظ کرلئے گئے تھے ، ایک صارف  کا کہنا تھا کہ  آج وزیراعلی ٰ سند ھ مراد علی شاہ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی یاد تازہ کردی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اپنی بھولنے کی عادت کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے تھے ، سائیں قائم علی شاہ اکثر بغیر سوچے سمجھے بولنے پر محفلوں کو کشت زعفران  کردیتے تھے ایک موقع پر انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں کرپشن تو لیاقت علی خان کے دور سے شروع ہوئی تھی، ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے سیکڑوں اقسامکی بیم بنا کرشیئر کی تھیں۔

متعلقہ تحاریر