قانون پر عمل داری کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، فواد چوہدری
محکمہ داخلہ پنجاب نے ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو آج کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا۔
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قانون پر عمل داری کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ ریاست کاق کنٹرول ختم ہو تو جتھے قانون اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکا میڈیا سے شکوہ
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق، شہباز شریف 2013میں کچھ 2021میں کچھ
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "ریاست شدت پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ سیرت النبیﷺ کو سمجھنے والا کس طرح شدت پسند ہو سکتا ہے۔”
قانون پر عمل داری کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ، ریاست کا کنٹرول ختم ہو تو جتھے قانون اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں۔۔۔ریاست شدت پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔۔۔سیرت النبیﷺ کو سمجھنے والا کس طرح شدت پسند ہو سکتا ہے۔۔
1/2@fawadchaudhry pic.twitter.com/AH1HC6LPiJ— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 18, 2021
حافظ سعد رضوی کی رہائی
محکمہ داخلہ پنجاب نے ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو آج کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا ہے۔ گذشتہ ماہ حکومت اور ٹی ایل پی کے عہدے داروں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا تھا جس کے تناظر میں آج انہیں جیل سے رہا کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے رواں سال اپریل میں ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے کر حافظ سعد رضوی کو گرفتار کرلیا تھا اور انہیں فورتھ شیڈول میں بھی ڈال دیا تھا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے آج اپنے ایک بیان کہا تھا کہ حافظ سعد رضوی کو ڈی سی کی ہدایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔
محکمہ داخلہ پنجاب
قبل ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نے تنظیم کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائراپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے سعد رضوی پر درج 98 مقدمات کی فہرست بھی وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوا ئی تھی اور وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے مقدمات ختم کرنے سے متعلق وزارت قانون سے مشاورت بھی کی تھی۔
حکومت اور ٹی ایل پی میں مذاکرات
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ وفاقی حکومت اور ٹی ایل پی کی قیادت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سعد رضوی کا رہائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ مذاکرات کے بعد پنجاب حکومت کو سعد رضوی کی رہائی کے لیے مراسلہ ارسال کیا گیا تھا۔ جو کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ان کو آج کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
علامہ غلام حسین رضوی عرس
دلچسپ اتفاق ہے کہ آج ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی عمل میں آئی ہے اور کل ان کے والد صاحب علامہ غلام حسین رضوی کے عرس کی تقریبات شروع ہوں گی جو 21 نومبر تک جاری رہیں گی۔ حافظ سعد رضوی باقاعدہ کل عرس کا افتتاح کریں گے۔