چوہدری سرور حصہ نہ ملنے پر فضول تقریریں کرنے لگے
گورنر پنجاب نے لندن میں ایک عشائیے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھوا دیا ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور آج کل لندن کے نجی دورے پر ہیں، وہاں اوٹ پٹانگ تقریریں کر رہے ہیں، انہوں نے ایک تقریب میں کہا کہ حکومتِ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر لے کر پورا ملک انہیں گروی رکھوا دیا۔
گورنر سروس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 2 ارب ڈالر سالانہ ملا کریں گے جو کہ امداد نہیں قرض ہو گا، اس قرض کے بدلے میں پورے پاکستان کو گروی رکھوا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وڈیروں کے ہاتھوں نوجوان قتل! وزیراعلیٰ سندھ کی مداخلت پر مقدمہ درج
مہنگائی کے خلاف اپوزیشن سڑکوں پر، وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت غیرملکی یاترا پر
لندن میں ایک عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر کوئی سیاسی رہنما اپنی قیادت سے متفق نہ ہو تو کہا جاتا ہے کہ اختلافات ہو گئے۔
معاملہ کچھ یہ ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، پی ٹی آئی رہنماؤں جہانگیر ترین اور علیم خان کو یہ کچھ حلقوں کی جانب سے یہ ٹاسک ملا تھا کہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنانے کے لیے ہم خیال اراکین کو اکٹھا کیا جائے۔
جب وزیر اعظم عمران خان کو اس متعلق خبر ہوئی تو انہوں نے اپنی پارٹی کے رہنما علیم خان کو تو چینل کا لائسنس دلوا کر خاموش کروا دیا، رہے جہانگیر ترین تو ان کے اربوں روپے کی اسکینڈلز ختم کروا دئیے گئے۔
اب پیچھے رہ گئے چوہدری سرور جن کے ہاتھ کچھ نہ آیا اور فارورڈ بلاک بنانے کا کام بھی فی الوقت رک گیا۔
یہی وجہ ہے کہ چوہدری سرور ساری دنیا میں گاتے پھر رہے ہیں کہ ملک ‘لٹ گیا، برباد ہو گیا’ گو کہ لٹے پٹے صرف چوہدری سرور ہیں کیوں کہ وہ جو خواب دیکھ رہے تھے وہ پورے نہ ہو سکے۔