سری لنکن مینجر کا قتل، سنتھ جے سوریا وزیراعظم سے انصاف کے خواہاں

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سیالکوٹ واقعے کو مسترد کرتے ہوئے سری لنکن عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں بپھرے ہوئے ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن مینجر کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے وزیراعظم سے انصاف کی آس لگائی ہے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز سنتھ جے سوریا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا ہے کہ "جو کچھ پاکستان میں ہوا ہے وہ بہت زیادہ تکلیف تھا۔”

یہ بھی پڑھیے

کیا سعودی عرب میں مسلمان نہیں رہتے؟ ارشاد بھٹی

رانا شمیم کا نام ای سی ایل پر نہیں جائے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ

سنتھ جے سوریا نے لکھا ہے کہ "متاثرہ خاندان سے میری گہری ہمدردی ہے۔ تاہم مجھے یقین ہےکہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان انصاف کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے۔”

سنتھ جے سوریا کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے یوٹیوبر اسد چوہدری نے لکھا ہے کہ” ایک پاکستانی ہونے کے ناطے جو کچھ سیالکوٹ میں ہوا اس پر میں شرمسار ہوں ۔ میرے تمام سری لنکن بہن بھائیوں ہمیں معاف کردینا۔

عرض پاکستانی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ” پیارے سری لنکن بھائیو اور بہنو، سیالکوٹ میں جو کچھ ہوا اس پر ہمیں بہت افسوس ہے، میری تمام دلی ہمدریاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔”

فیصل رضا نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "تمام پاکستانی قوم اس ایکٹ کے خلاف ہے۔”

متعلقہ تحاریر