اپوزیشن کے وہ لوگ ناخوش ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے صرف وہ لوگ ان سے ناراض ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ حکومتی ارکان کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے، بلاامتیاز سب کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں. ایسا احتساب ماضی میں ہوا نہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر کا پاک کالونی پارک تزئین و آرائش کے ایک سال بعدپھر اجڑ گیا

جب مولانا آئے تھے وہ وقت تھا احتجاج کا، اب تو نئے الیکشن کا دورہے، شیخ رشید

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آٹا اور چینی اسکینڈل نیب کے پاس نہیں ہے.

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ان کی توسیع آرڈیننس سے ہوئی ہے اور یہ قانونی ہے. حکومت کے خلاف شکایات کم آئی ہیں اس لیے کیسز بھی کم بنے ہیں. جن کے خلاف کارروائیاں ہورہی ہیں ان کے کمنٹس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں نیب ایک ایک پائی کا حساب دیں گے. پی اے سی نے 168کیسز بھجوائے اور 110 ریفرنس دائر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر مصروفیت کی وجہ سے پارلیمنٹ نہیں آسکا۔

متعلقہ تحاریر