پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے اندراج میں اضافہ

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنوائے گئے آن لائن پورٹل پر شہری مختلف مسائل سے متعلق 44 لاکھ شکایات کا اندراج کروا چکے ہیں۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ، وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، پنجاب سے 22 لاکھ ، خیبر پختونخوا سے 6 لاکھ اور سندھ سے 5 لاکھ شہریوں نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر خود کو رجسٹر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت نے ریلیف پیکج کے اگلے روز ہی پیٹرول بم گرا دیا

اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم کے ریلیف پیکج کو مسترد کردیا

رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے 51 ہزار جبکہ وفاق سے 77 ہزار شہری رجسٹر ہو گئے ہیں، شہریوں کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 44 لاکھ شکایات درج کروائی گئی ہیں۔

پاکستان سے 34 لاکھ 29 ہزار اور ارورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 2 لاکھ 15 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق پورٹل پر اب تک 40 لاکھ شکایات نمٹائی گئی ہیں، پورٹل کی کارکردگی پر 45 فیصد شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ وزیراعظم عمران خان کی سب سے بڑی کامیابی ہے کہ عوام نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بنوائے گئے شکایات پورٹل پر اپنی شکایات درج کروائیں۔

نہ صرف پاکستان میں مقیم شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا گیا بلکہ سیٹیزن پورٹل کی کارکردگی دیکھتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی اپنی شکایات درج کروائیں جن پر انہیں مثبت رد عمل دیا گیا۔

متعلقہ تحاریر