ملک سے چند سالوں میں گیس ختم ہوجائے گی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبردار کیا کہ گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چند سالوں میں گیس کی قلت کے خدشے کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ الگے چند برس میں ملک کو گیس بحران کا سامنا ہوسکتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پچھلے دو سال سے گیس کے ذخائر 9 فیصد کم ہو رہے ہیں، یہ بات انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہی۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز گل کا گیس بحران پر شاہزیب خانزادہ کو کھلا چیلنج

ایل این جی معاملات:شہباز گل کا مفتاح اور شاہزیب پر ملی بھگت کا الزام

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سستے نرخ پر گیس خریدنے کی عادت ختم کرلینی چاہیے کیونکہ کچھ عرصے میں پاکستان میں گیس نہیں ہوگی۔

گیس فراہمی کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے 78 فیصد شہری کوئلے اور ایل این جی پر انحصار کر رہے ہیں جبکہ بڑے شہروں میں رہنے والی صرف 23 فیصد آبادی کو کم قیمت پر گیس میسر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گیس کا نظام وفاقی حکومت کی جانب سے دوبارہ ترتیب دیا جائے گا تاکہ سب کو برابر برابر گیس فراہم کی جائے، کھاد کی پیداوار میں اسی وجہ سے اضافہ ہوا کیونکہ صنعتوں کو مستقل گیس فراہم کی جاتی رہی۔

متعلقہ تحاریر