این سی او سی کا اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں منتقل کرنے کا فیصلہ، ذرائع
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ذرائع کے مطابق تمام وزرائے تعلیم کے ساتھ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بدھ کو اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری 2022 میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلےکو تمام صوبوں کی حمایت حاصل تھی جنہوں نے اس تجویز سے اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیے
تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی
پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کی تاریخ میں 31 دسمبر 2022 تک توسیع
ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے دوران پیش کی گئی سفارشات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
این سی او سی ذرائع نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا، انہوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں شدید برف باری ہوتی ہے وہاں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس (آئی پی ای ایم سی) منعقد ہوئی تھی جس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ آیا کئی مسائل کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں دسمبر سے جنوری تک منتقل کی جا سکتی ہیں۔
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک ہونے پر اتفاق کیا گیا ہے تاہم مزید نوٹیفکیشن متعلقہ حکومتوں کی جانب سے جاری ہوں گے۔
Federal and provincial secretaries met today. The agreed proposal was that winter holidays should be from Dec 25 to Jan 4. Further notifications will be from the concerned governments
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) December 14, 2021