27 دسمبر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کا اجتماع ، تیاریاں مکمل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے آصف علی زرداری جلسہ عام میں شرکت نہیں کریں گے۔

دختر مشرق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں تیاریاں مکمل لی گئی ہیں۔ برسی کے جلسے میں شرکت کرنے کیلئے آنے والے مردوں کیلئے تین الگ الگ دروازے ہوں گے جب کہ خواتین  کے لئے ایک الگ دروازہ مختص کیا گیا ہے .

پاکستان پیپلزپارٹي سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے نائب صدر سردار خان، وقاص شوکت اور شعیب مرزا نے جلسے گاہ  پہنچ کر مختلف انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر: خانہ بدوشوں کے  گھروں میں آتشزدگی ،بچہ جاں بحق، کئی گھر خاکستر

شیخ رشید کی نواز شریف کو پاکستان واپسی کے لیے یک طرفہ ٹکٹ کی پیشکش

برسی کے شرکا کیلئے مین اسکرین دس بائی 40 فٹ کی لگائی گئی ہے ، جلسہ گاہ میں ویڈیو اسکرین کے لئے مختلف مقامات پر چھوٹی بڑی 250 فٹ اسکرین کا استعمال کیا گیا اور روشنی کے لئے مختلف مقامات پر 6 سو لائٹس اور پول نصب کئے گئے ہیں۔

جلسہ گاہ میں مختلف صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ تنظیموں کیمپ قائم کیے گئے ہیں جلسہ عام کا آغاز دوپہر 2 بجے کو ہوگا جلسہ عام سے بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ ، نثار کھوڑو اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے آصف علی زرداری جلسہ عام میں شرکت نہیں کریں گے۔

گڑھی خدا بخش میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے۔ ملک ایسے حالات ہو گئے ہیں کہ لوگوں کو دو وقت کی روٹی کھانے کو نہیں مل رہی۔

بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح پیپلز پارٹی کل بھی جلسہ عام کا اہتمام کررہی ہے۔ آصف زرداری کل کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔ آصف زرداری نے دیکھا لوگ مصیبت میں گھرے ہوئے ہیں انہوں نے عوام کی مدد حکومت گرانے کے لیے نہیں کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر نثار کھوڑونے کہا ہے کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ جو کوئی بھی عوام کا سہارا بنا اس لیڈر کو مار دیا گیا، ایک کو عدالت نے تو دوسری کو آمر نے قتل کیا، حکومتی لیڈر بھی جائے شہادت جا کر بی نظیر شہید کے لیڈر ہونے کا اعتراف کرتے ہیں۔

سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی اس ملک کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں محترمہ نے کم عمری میں ہی جدوجہد شروع کی انکی جدوجہد کا نتیجہ ہی ہے کہ ملک کے کونے کونے سے لوگ انکے ساتھ جڑے پاکستان کی ترقی اور جمہوریت کے قیام کے لیے انکی گراں قدر خدمات ہیں۔

متعلقہ تحاریر