حکومت نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت این ایس سی اجلاس میں اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی ندیم احمد انجم نے شرکت کی۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اہم اجلاس ہوا ہے جس نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

گورنر شاہ فرمان کی شاہ خرچیاں، سالانہ اخراجات 30 کروڑ روپے سے تجاوز

صدر کراچی کی سب سے بڑی عمارت بھی غیرقانونی قرار

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔ جن وزراء نے اجلاس میں شرکت ان کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چودہدری سمیت دیگر اعلیٰ سول حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں افغانستان اور سرحدوں کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ تحاریر