پاکستانیوں کی امید ٹوٹ گئی، مایوسی میں اضافہ، گیلپ سروے

گیلپ پاکستان سروے کے مطابق پاکستانی شہریوں کی امید میں رواں سال 2 فیصد کمی ہوئی جو کہ 2013 کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔

گیلپ انٹرنیشنل سروے کے مطابق سال 2021 کے آخر میں پاکستانی شہریوں کی امیدوں میں 15 فیصد کمی ہوئی، صرف 43 فیصد پاکستانیوں نے آنے والے سال 2022 کے لیے اچھی امید کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں مجموعی طور پر اچھی توقعات عالمی اوسط کے مطابق بہت کم ہے اور بھارت سے بھی کم ہے۔

یہ دلچسپ حقائق گیلپ پاکستان کے سالانہ سروے میں سامنے آئے، اس میں 41 ہزار 560 افراد کو شامل کیا گیا تھا جو کہ مختلف علاقوں، مذاہب، عمر، جنس اور قومیت سے تھے۔

سروے کے ذریعے معلوم ہوا کہ پاکستان میں لوگوں کی اچھی توقعات عالمی اوسط سطح کے مقابلے میں نہایت کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سچا پاکستانی ہونے کے لئے کرکٹ کو سپورٹ کرنا اہم ہے، گیلپ سروے

کامران خان کے وزیراعظم عمران خان سے اختلافات سامنے آگئے

بھارت کی امیدیں پاکستان سے زیادہ ہیں جبکہ افغانستان کی صورتحال پاکستان سے زیادہ خراب ہے۔

43 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سال 2022، سال 2021 سے بہتر ہوگا لیکن عوام کی توقعات سنہ 2014 کے بعد سے کم ہورہی ہیں۔

پاکستانی اب زیادہ مایوس ہیں اور 2021 میں لوگوں کی توقعات 2 فیصد کم ہوئی جو کہ 2013 کے بعد سب سے زیادہ ہے، اس سے قبل پاکستانی پر امید تھے۔

عالمی سطح پر اچھی توقعات اور امیدوں کے ساتھ پاکستان 25 ویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ تحاریر