میری زندگی کا ایک تکلیف دہ سال 2021 ختم ہوا، عنبرین فاطمہ

نیاسال دھوکےسے پاک ہوگا،دعا ہے کہ مجھے اسقدر ہمت طاقت دے کہ اپنے بچوں کی ذمہ داریاں اچھےسےنبھا سکوں۔

صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ نے اپنے شوہر سے خلع لینے کے بعد  سا ل 2021 کے اختتام پر کہا ہے کہ گو کہ2021میری زندگی کابد ترین ، تکلیف دہ سال تھا لیکن خوشی یہ ہے کہ اس سال کے ختم ہوتے ہوتے میری مسلسل دھوکے میں گزرنے والی زندگی کا خاتمہ بھی ہوگیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سال دوہزار اکیس کے اختتام پر اپنے پیغام میں صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ جو خود بھی صحافی ہیں اور ایک بڑے قومی اخبار سے وابستہ ہیں انھوں نے کہا ہے کہ  گو کہ2021 میری زندگی کابد ترین ، تکلیف دہ سال تھا لیکن خوشی یہ ہے کہ اس سال کے ختم ہوتے ہوتے میری مسلسل دھوکے میں گزرنے والی زندگی کا خاتمہ بھی ہوگیا،انشاءاللہ نیاسال دھوکےکی زندگی سے پاک ہوگا،اللہ سے دعا ہے کہ مجھے اسقدر ہمت طاقت دے کہ اپنے بچوں کی ذمہ داریاں اچھےسےنبھا سکوں۔

یہ بھی پڑھیے

احمد نورانی کے نہلے پر اے آر وائی نے دہلا مار دیا

احمد نورانی کا ثاقب نثار کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پر بےبنیاد الزام

واضح رہے کہ اس سے قبل  عنبرین فاطمہ نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا  انھوں  نے ٹوئٹر پر خلع کے دعویٰ کی دستاویز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر نے نہ تو کبھی انہیں کوئی کاغذات بھیجے اور نہ ہی زبانی طلاق دی۔ نکاح میں ہونے کے باوجود لوگوں کے سامنے کہا گیا کہ ہماری طلاق ہوگئی ہے اور اس بات کا پورا ڈھنڈورا پیٹا گیا۔ عنبرین فاطمہ نے کہا کہ "اس ذلت کے بعد اس رشتے میں رہنا میرے لیے ناممکن تھا،  اس لیے میں "خلع” کادعوی دائر کرنے پر مجبور ہوگئی اور دعوی دائر کردیا۔”

متعلقہ تحاریر