کسٹمز نے یوریا کھاد افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
وزیر خزانہ شوکت ترین اور چیئرمین ایف بی آر نے اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کو یقینی بنانے پر کسٹم حکام کی تعریف کی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے محکمہ کسٹمز نے ہفتے کے روز کروڑوں روپے مالیت کی یوریا کھاد افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
کسٹم حکام نے چمن کے راستے آلو کی بوریوں میں اسمگل ہونے والی گاڑی اور اجناس کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباداور گردونواح میں 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے
وفاق کی عوام دشمن پالیسیز نے غریبوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، نفیسہ شاہ
کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ کوئٹہ کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹرز کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق کلکٹریٹ نے 72 لاکھ روپے مالیت کی یوریا کھاد قبضے میں لے لی ہے۔
Accomplishing a result-oriented anti-smuggling operation due to enhanced vigilance on all export consignments, FBR’s Collectorate of Customs Appraisement, Quetta has seized illegal urea fertilizers worth Rs. 7.2 million being smuggled to Afghanistan. pic.twitter.com/3vznKsqlfM
— FBR (@FBRSpokesperson) January 1, 2022
حکام نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ یودیا کھاد کی 480 تھیلے قبضے لے لیے گئے ہیں جبکہ برآمد کنندگان اور کلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کی ملک بھر میں کامیاب انسداد اسمگلنگ مہم کو سراہا۔
دوسری جانب ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق نے بھی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کو یقینی بنانے پر کسٹم حکام کی تعریف کی۔
ڈاکٹر محمد اشفاق نے ٹیکس ریونیو کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے ملک بھر میں اسمگلنگ کی لعنت سے چھٹکارا پانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔