اسلام آباداور گردونواح میں 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 108 کلو میٹر تھی اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

اسلام آبادسمیت صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد سمیت صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں جن میں مالاکنڈ، بٹگرام، لوئر دیر، صوابی، چترال، غذر، گلگت، جگلوٹ، بونجی اور  ڈوئیاں سمیت دیگر کئی علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان میں سیاسی زلزلہ، صوبائی کابینہ کے ارکان آپے سے باہر

بلوچستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 20 سے زائد افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 108 کلو میٹر تھی اور مرکز افغانستان تاجکستان سرحد پر تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ،مینگورہ، مالاکنڈ ڈویژن ، بٹگرام، مانسہرہ اورہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 180 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ اس کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا بارڈر تھا۔

متعلقہ تحاریر