حسن نثار کا اشتعال انگیز بیان، جیو نیوز منافرت کے خلاف اپنے اصول بھلا بیٹھا

اینکر پرسن حسن نثار کی جانب سے جمہوریت مخالف ریمارکس کے بعد جیو نیوز انتظامیہ نے ان کی طرف آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

جمہوریت کے حامی لوگوں کو فائرنگ اسکواڈ کے سامنے پیش کرنے کے پرتشدد بیان کے بعد جیوز نیوز کی انتظامیہ نے اپنے "جیو اصول” کو نظر انداز کرتے ہوئے اینکر پرسن حسن نثار کی جانب سے آنکھیں بند کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پروگرام رپورٹ کی اینکر پرسن علینہ فاروق شیخ نے حسن نثار کو اپنے پروگرام میں مدعو کرلیا۔

سیاسی تجزیہ کار اور کالم نگار حسن نثار کو اگلے 15 سال کے لیے فاشسٹ حکومت کو اختیارات دینے کی رائے دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کیے جانے والے ویڈیو کلپ میں انہوں نے جمہوریت کا نام لینے والوں کو فائرنگ اسکواڈ کے سامنے پیش کرنے اور ایک ایک گولی کا خرچہ ان کے اہل خانہ سے وصول کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں حسن نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان کو 5 سال پورے کرنے دینے چاہئیں کیونکہ یہ اس کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت حسین نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم سے معافی مانگ لی

پی سی بی نے ایوارڈز 2021 کے لیے نامزدگیوں کی تفصیلات جاری کردیں

جیو نیوز کی انتظامیہ نے تشدد ، اشتعال انگیزی اور جمہوریت مخالف اور آمریت کے حامی موقف اختیار کرنے سے بچنے کے لیے "جیو اصول” کے نام سے اپنے قوانین وضع کررکھے ہیں ، جو ان کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

Geo News anchor person Hassan Nisar
google source

اینکر پرسن حسن نثار کی جانب سے 15 سالہ جابر اور فاشسٹ حکومت کے مطالبے پر انہیں مہذب دنیا کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

حسن نثار کے تشدد کو فروغ دینے اور جمہوریت مخالف الفاظ سے بھرپور بیان کے باوجود انہیں 3 جنوری کو جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں پیش ہونے کا موقع دیا گیا۔

Geo News anchor person Hassan Nisar
google source

جیو اصول کا پہلا ’مقصد‘ جس کا ذکر کیا گیا ہے وہ یہ ہے:

1: معاشرے میں رواداری کی حوصلہ افزائی کرنا

جیو اصول کے مطابق ایک دوسرے کے خیالات اور آراء کے لیے رواداری ہمیں اپنے اختلافات پر قابو پانے میں مدد دے گی ۔ اس اصول کو اپناتے ہوئے ہم تقسیم در تقسیم کے عمل سے بچ جائیں گے۔ یہ اصول ہمارے ملک اور اپنے لوگوں کو ترقی پسند اور پرامن معاشرے کی طرف لے جانے میں ہماری مدد کرے گا۔ ایک ایسا معاشرہ جس کے ہم سب مستحق ہیں۔

Geo News anchor person Hassan Nisar
google source

پسند اور ناپسند کا شعبہ

جیو اصول نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ نیوز چینل ہمیشہ آمریت پر جمہوریت کی حمایت کرے گا چاہے کوئی سیاسی حکومت کتنی ہی بری کیوں نہ ہو اور ایک فرد آمر کتنا ہی اچھا ہونے کا وعدہ کیوں نہ کرے۔

حسن نثار نے یہ چونکا دینے والا بیان سماء ٹی وی کی اینکر پرسن پارس جہانزیب کو انٹرویو دیتے ہوئے دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک کو 15 سال کے لیے جابرانہ اور بے رحم حکمران کی ضرورت ہے۔

ویڈیو کلپ یہ ہے:

متعلقہ تحاریر