وزیراعظم عمران خان کے 47 غیر ملکی دوروں پر کتنے اخراجات آئے؟

وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے جہاں دوراں پر20 روپے خرچ کئے وہاں  ان کے لیڈرز 120 روپے خرچ کرتے تھے۔

عمران خان نے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے سے لے کر اب تک 47 غیر ملکی دورے کئے، جن پر 20 کروڑ 37 لاکھ 67 ہزار سے زائد اخراجات آئے۔

وزیر اعظم کے 3 برسوں میں غیر ملکی دوروں کی تحریری تفصیلات ایوان بالا میں پیش کی گئیں جن میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے سال 2018 میں 3 غیر ملکی دورے کئے، جن پر 4 کروڑ 56 لاکھ 15 ہزار سے زائد اخراجات آئے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے 2018 میں متحدہ عرب امارات، چین اور ملائیشیا کے دورے کئے جبکہ 2019 میں وزیراعظم نے 16 غیر ملکی دورے کئے، جن پر 11 کروڑ 69 لاکھ 11 ہزار روپے خرچ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

خواتین کے جسم کے بجائے ان کے کام پر توجہ دیں، فریحہ ادریس

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے 53اکاؤنٹس اور 31 کروڑ روپے چھپائے

وزیر اعظم عمران خان نے سال 2020 میں 4 غیر ملکی دورے کئے، جن پر حکومت پاکستان کی جانب سے 1 کروڑ 36 لاکھ 37 ہزار سے زائد کے اخراجات کئے گئے۔

گزشتہ برس وزیر اعظم نے 5 غیر ملکی دورے کئ جن پر ملکی خزانے سے2 کروڑ 76لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد اخراجات کئے گئے۔

وزیراعظم  40 افراد کو سعودی عرب کیوں لے گئے؟اپوزیشن احتجاج

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کس حیثیت میں 40 افراد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا؟ بتایا جائے ان دوروں کے کیا فوائد حاصل ہوئے؟

عمران، نواز اور زرداری کے دوروں کا تقابل پیش کریں گے۔حکومت

وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھاکہ عمران خان سعودی عرب سرکاری دورے پر گئے۔سیکورٹی سٹاف بھی ان کے ہمراہ ہوتا ہے۔اگر ہم نے سب سچ بتایا دیا تو اپوزیشن کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ وہ عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری کے بیرون ملک دوروں کا تقابلی جائزہ تفصیل سے پیش کروں گا۔مگر کیا اپوزیشن کے پاس سچ سننے کی ہمت ہے۔ان کے لیڈرز ذاتی دوروں پر بیرون ملک گئے۔

وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے جہاں دوراں پر20 روپے خرچ کئے وہاں  ان کے لیڈرز 120 روپے خرچ کرتے تھے۔

غیر ملکی دورے،اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ۔

وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں سے متعلق سوالوں کی مناسب جوابات نہ دیئے جانے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ چئیرمین سینیٹ نے وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

متعلقہ تحاریر