خواتین کے جسم کے بجائے ان کے کام پر توجہ دیں، فریحہ ادریس

ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ساڑھی میں ملبوس خاتون کی تصویر شیئر کرکے پوچھا گیا کہ یہ کون ہیں؟ فریحہ ادریس نے جواب دیا کہ کسی اور چیز پر توجہ دیں۔

شوبز اینڈ نیوز نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک خاتون کی فیروزے رنگ کی ساڑھی پہنے تصویر پوسٹ کی گئی اور پوچھا گیا کہ پہچانیے یہ خاتون کون ہیں؟

تصویر میں صرف خاتون کی کمر نظر آرہی ہے اور چہرہ بھی ترچھا ہے جس کی وجہ سے پہچاننا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شنیرا اکرم نے عورتوں کی کامیابی کا گُر بتا دیا

عورت کے خلاف ظلم پر آواز اٹھائیں، یاسرہ رضوی

اب تک نیوز کی اینکرپرسن فریحہ ادریس نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف خواتین کی تصاویر یا ان کے جسم کی تصاویر پر کیوں توجہ دیتے ہیں؟

فریحہ نے لکھا کہ یقینی طور پر خواتین کی کامیابیاں بھی زیر بحث لائی جاسکتی ہیں، دکھ کی بات ہے کہ آپ کی توجہ صرف معمولی چیزوں پر ہے۔

فریحہ ادریس نے بہت درست نشاندہی کی ہے کہ خواتین کا لباس، ان کا فیشن ہی کیوں ڈسکس کیا جاتا ہے؟

کیا خواتین تعلیم نہیں حاصل کرتیں؟ ملازمت نہیں کرتیں؟ کیا پاکستانی خواتین معاشرے میں پیچھے رہ گئی ہیں؟

ہمارے معاشرے میں خواتین کو ویسے ہی صرف ان کی خوبصورتی کی وجہ سے پرکھا جاتا تھا، سوشل میڈیا آنے کے بعد سے اس سوچ میں اضافہ ہی ہوا۔

پہلے بھی معاشرے کے لیے عورت کا کردار صرف گھر کو سنوارنے اور خود کو شوہر کے لیے سجائے رکھنے کا تھا اور اب بھی عورت کو شوپیس ہی سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر